7 ستمبر 2026 - 17:13
امیر حیدری: دشمن نے نہیں سوچا تھا کہ جنگ کا میدان پورے خطے تک پھیلا دیں گے

ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ امیر کیومرث حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ ایران جنگ کے حالات کو تبدیل کرکے میدانِ نبرد کو علاقائی سطح تک وسعت دے دے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ امیر کیومرث حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ ایران جنگ کے حالات کو تبدیل کرکے میدانِ نبرد کو علاقائی سطح تک وسعت دے دے گا۔

شہید سپہبد علی صیاد شیرازی کے نام سے منعقدہ جنگی معارف کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حیدری نے کہا کہ دشمن نے ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ، بدامنی اور اندرونی انتشار سمیت مختلف منصوبوں پر انحصار کیا، لیکن اس کی حکمت عملی غلط ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ تنازع میں دشمن کی سب سے بڑی غلطی ایران کی طاقت، عوامی عزم اور صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگانا تھا۔ ان کے مطابق دشمن ہمیشہ ایرانی قوم کی قوت اور ارادے کو کم تر سمجھتا ہے اور یہی غلط اندازے اس کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں۔

امیر حیدری نے آبنائے ہرمز کو خطے کا ایک اہم تزویراتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت، مسلح افواج اور دفاعی صلاحیتوں نے اس معاملے میں ایسے اثرات مرتب کیے جنہوں نے علاقائی اور عالمی اقتصادی حالات کو بھی متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو توقع نہیں تھی کہ ایران جنگ کے حساب کتاب کو تبدیل کرکے اسے علاقائی سطح تک لے جائے گا۔ ان کے مطابق حالیہ 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں میں فضائی دفاعی فورسز نے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔

ایرانی جنرل نے ملکی طاقت کو تین بنیادی ستونوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی قیادت، مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت اور عوام کی بروقت موجودگی نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

حیدری نے مزید کہا کہ جنگ کے تجربات اور اسباق نئی نسل تک منتقل کرنا ضروری ہے تاکہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز، جنگوں کے اسباب اور دفاعی حکمت عملی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha